امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی

نیویارک ۔ 8 جون (اے پی پی) امریکی سٹاک مارکیٹ میں اضافہ اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہوئی جس کی وجہ کمزور ملکی جاب ڈیٹا رپورٹ ہے۔محکمہ محنت کی حالیہ رپورٹ کے مطابق مئی کے دوران ملک میں صرف 75 ہزار افراد کو روزگار ملا جبکہ ماہرین نے 1 لاکھ 80 ہزار افراد کو روزگار فراہم ہونے کی پیش گوئی کی تھی،ملک بیروزگاری کی شرح 3.6 فیصد پر …

نیویارک ۔ 8 جون (اے پی پی) امریکی سٹاک مارکیٹ میں اضافہ اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہوئی جس کی وجہ کمزور ملکی جاب ڈیٹا رپورٹ ہے۔محکمہ محنت کی حالیہ رپورٹ کے مطابق مئی کے دوران ملک میں صرف 75 ہزار افراد کو روزگار ملا جبکہ ماہرین نے 1 لاکھ 80 ہزار افراد کو روزگار فراہم ہونے کی پیش گوئی کی تھی،ملک بیروزگاری کی شرح 3.6 فیصد پر مستحکم رہی۔نیویارک کا ڈوو جونز سٹاک انڈیکس 1 فیصد بڑھ کر 25983.94 پوائنٹ پر بند ہوا۔ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 2873.34 پوائنٹ جبکہ نصدق کمپوزٹ انڈیکس 1.7 فیصد بڑھ کر 7742.10 پوائنٹ پر بند ہوا۔

Leave a Reply