امریکی صدربائیڈن کا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پیکسلووڈ گولیوں کی خریداری دوگنا کرنے کا اعلان

واشنگٹن۔5جنوری (اے پی پی):امریکاکے صدر جو بائیڈن نے کورونا سے بچاؤ کے لیے فائزر کی پیکسلووڈ گولیوں کی خریداری دوگنا کرنے کا اعلان کیا ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں ماہرین کی ٹیم سے ملاقات کے بعد گولیوں کی تعداد 1 کروڑ سے بڑھا کر 2 کروڑ کرنے کا اعلان کیاہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ یہ گولیاں ڈرامائی طور پر ہسپتال داخلے اور اموات …

واشنگٹن۔5جنوری (اے پی پی):امریکاکے صدر جو بائیڈن نے کورونا سے بچاؤ کے لیے فائزر کی پیکسلووڈ گولیوں کی خریداری دوگنا کرنے کا اعلان کیا ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں ماہرین کی ٹیم سے ملاقات کے بعد گولیوں کی تعداد 1 کروڑ سے بڑھا کر 2 کروڑ کرنے کا اعلان کیاہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ گولیاں ڈرامائی طور پر ہسپتال داخلے اور اموات کی شرح کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ہم نے پہلے ہی دنیا کا سب سے بڑا آرڈر دیا ہے، اب میں اس آرڈر کو دوگنا کر رہا ہوں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اومیکرون کے بارے میں چوکس رہیں لیکن گھبرائیں نہیں، اگر آپ نے ویکسین نہیں لگائی تو بعض افراد مر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے ) نے 22 دسمبر کو فائزر کی پیکسلووڈ گولی کی ہنگامی حالت میں استعمال کی منظوری دی تھی۔