امریکی صدرکی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بڑی کامیابی ہے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتی محاذ پر یہ کامیابی عمران خان کی مخلصانہ قیادت اور کامیاب سفارت کاری کے باعث ممکن ہوئی ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتی محاذ پر یہ کامیابی عمران خان کی مخلصانہ قیادت اور کامیاب سفارت کاری کے باعث ممکن ہوئی ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت برسراقتدار آئی ہے تب سے ہی پاکستان کو سفارتی محاذ پر یکے بعد دیگرے کامیابیاں مل رہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جس طرح موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے ایسی مثال ماضی میں کم ملتی ہے اور ہرآنے والے دن کے ساتھ اس مسئلہ پر عالمی سطح پر پاکستان کی حمایت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ آج ایل او سی کے دونوں اطراف رہنے والے کشمیری بھی اس امر کی تائید کر رہے ہیں کہ موجودہ حکومت نے ان کے حق خود ارادیت اور حقوق کےلئے آواز بڑے مو¿ثر انداز میں دنیا کے تمام فورمز پر اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ایک سال کی مسلسل کوششوںکا ہی نتیجہ ہے کہ امریکی صدر بھی اس دیرینہ مسئلہ پر ثالث کا کردار ادا کرنے کے خواہشمند نظر آ رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ مقبوضہ کشمیر کے غیور کشمیریوں کی جرا¿ت، لازوال قربانیوں اور پاکستان کی سفارت کاری کا ہی نتیجہ ہے کہ بھارت کے وزیراعظم نرنیدر مودی نے خود امریکی صدر کو مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کےلئے درخواست کی۔

Leave a Reply