امریکی صدر اور جرمن چانسلر کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو، عالمی معاملات اور باہمی تجارتی امور زیر بحث آئے

برلن۔ 28 اگست (اے پی پی) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو میں عالمی معاملات اور باہمی تجارتی امور زیر بحث آئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن حکومتِ کے ترجمان اسٹیفن سیبرت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انجیلا مرکل اورڈونلڈ ٹرمپ کی بات چیت میں ایجنڈے میں شامل عالمی معاملات اور باہمی تجارتی امور زیر بحث آئے ہیں۔انہوں نے …

برلن۔ 28 اگست (اے پی پی) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو میں عالمی معاملات اور باہمی تجارتی امور زیر بحث آئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن حکومتِ کے ترجمان اسٹیفن سیبرت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انجیلا مرکل اورڈونلڈ ٹرمپ کی بات چیت میں ایجنڈے میں شامل عالمی معاملات اور باہمی تجارتی امور زیر بحث آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چانسلر مرکل اور صدر ٹرمپ نے شام اور بالخصوص ادلب کی انسانی صورتحال پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے روس سے شامی انتظامیہ پر دباو¿ ڈالنے اور حالات میں مزید کشیدگی آنے کا سد باب کرنے کی اپیل کی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں سربراہان نے یوکرین اور مغربی بلقان کے معاملات پر بھی غور وخوض کیا ۔