امریکی صدر ایران کے خلاف لگائی گئی تمام غیر قانونی، غیر منصفانہ اور غلط پابندیاں ختم کریں، ایرانی صدر حسن روحانی

تہران ۔ 27 اگست (اے پی پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ان سے ملاقات کی خواہش کے جواب میں کہا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں پہلے قدم کے طور پر ایران کے خلاف تما م پابندیاں اٹھائیں۔ سرکاری ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ایرانی قوم کے خلاف لگائی گئی تمام غیر قانونی، غیر منصفانہ اور غلط …

تہران ۔ 27 اگست (اے پی پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ان سے ملاقات کی خواہش کے جواب میں کہا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں پہلے قدم کے طور پر ایران کے خلاف تما م پابندیاں اٹھائیں۔ سرکاری ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ایرانی قوم کے خلاف لگائی گئی تمام غیر قانونی، غیر منصفانہ اور غلط پابندیاں ختم کریں۔ ٹرمپ نے فرانس میں جی سیون سربراہ کانفرنس کے اختتام کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا خیال ہے کہ ایرانی صدر مجھ سے ملنا چاہتے ہیں۔ امریکا کے صدر نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں ایران کے صدر حسن روحانی سے ملنے کا ایک اچھا موقع ہوگا اور وہ ان کے ساتھ تہران کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے ایک نئے معاہدے پر مذاکرات کی کوشش کریں گے۔

مزید خبریں