واشنگٹن ۔ 31 اگست (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی تجارتی تنظیم ( ڈبلیو ٹی او ) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تجارتی تنظیم کا امریکا کے ساتھ رویہ بہتر نہ ہوا تو امریکا اس تنظیم سے علیحدگی اختیار کر لے گا ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بلوم برگ نیوز کو انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر عالمی تجارتی تنظیم نے مطلوبہ معیار …
امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی تجارتی تنظیم سے علیحدگی کی دھمکی
واشنگٹن ۔ 31 اگست (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی تجارتی تنظیم ( ڈبلیو ٹی او ) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تجارتی تنظیم کا امریکا کے ساتھ رویہ بہتر نہ ہوا تو امریکا اس تنظیم سے علیحدگی اختیار کر لے گا ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بلوم برگ نیوز کو انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر عالمی تجارتی تنظیم نے مطلوبہ معیار کے مطابق کام نہ کیا اور اس کےامریکا کے ساتھ رویہ میں کوئی بہتری نہ آئی تو امریکا اس تنظیم سے علیحدہ ہو جائے گا۔ صدر ٹرمپ ماضی میں بھی عالمی تجارتی تنظیم پر یہ کہ کر تنقید کرتے رہے ہیں کہ عالمی تجارتی تنظیم امریکا کے ساتھ بہت برا سلوک کر تی رہی ہے ۔









