واشنگٹن ۔ 22 جولائی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ وائٹ ہاﺅس میں وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ون آن ون ملاقات کے علاوہ وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہو گی، جس میں دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں …
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاﺅس میں وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 22 جولائی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ وائٹ ہاﺅس میں وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ون آن ون ملاقات کے علاوہ وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہو گی، جس میں دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں اور دونوں رہنماﺅں کی طرف سے عہدے سنبھالنے کے بعد پاکستان اور امریکہ کے درمیان سربراہان کی سطح پر یہ پہلی ملاقات ہوگی۔








