امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاپاکستان اور افغانستان سے متعلق پالیسی بیان افسوسناک اور مایوس کن ہے ،وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان اور افغانستان سے متعلق پالیسی بیان کو افسوسناک اور مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کا بیان پاکستان کی دہشت گردی کی خلاف جنگ میں دی گئی عظیم جانی و مالی قربانیوں سے انحراف ہے، پچھلے 17 سال سے …

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان اور افغانستان سے متعلق پالیسی بیان کو افسوسناک اور مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کا بیان پاکستان کی دہشت گردی کی خلاف جنگ میں دی گئی عظیم جانی و مالی قربانیوں سے انحراف ہے، پچھلے 17 سال سے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف صف اول کے ملک کا کردار ادا کرتے ہوئے خطہ سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ کےلئے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے جس کو دنیا کے اہم ممالک قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف پختہ عزم کے باعث القاعدہ جیسی دہشت گردی تنظیموں کا خاتمہ ممکن ہو ا جو پوری دُنیا کے امن کےلئے ایک مستقل خطرہ تھیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج امریکہ جس مالی وفوجی امداد کو بند کرنے کی باتیں کرتا ہے اس ضمن میں امریکہ کو یہ پتا ہونا چاہئیے کہ گزشتہ 17 سال سے جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سوارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان اٹھا چکا ہے اور اسی طرح فوجی و سویلین شہادتوں کی تعداد بھارت سے 65ءاور 71ءمیں ہونے والی جنگوں سے کئی گنا زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی امداد کی بجائے اپنے قومی مفاد اور خطہ کی دیرپا امن وسلامتی کےلئے جاری رکھے ہوئے ہے اور جو جانی و مالی نقصان پاکستان کی عوام اور افواج نے اٹھایا ہے اس کے مقابلہ میں بین الاقوامی امداد نہ ہونے کے برابر ہے۔

Leave a Reply