امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی لاطینی امریکا میں منشیات اسمگلرز کے خلاف زمینی کارروائیوں کے جلد آغاز کی تصدیق

واشنگٹن۔25دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاطینی امریکا میں منشیات اسمگلرز کے خلاف زمینی کارروائیوں کے جلد آغاز کی تصدیق کر دی ہے۔شنہوا کے مطابق امریکی صدر نے فوج کے لیے کرسمس کی مبارکباد کے موقع پر منشیات اسمگلرز کے خلاف زمینی کارروائیوں کے جلد آغاز کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکامنشیات کارٹلز کے خلاف کارروائی میں اب زمینی کارروائی کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ …

واشنگٹن۔25دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاطینی امریکا میں منشیات اسمگلرز کے خلاف زمینی کارروائیوں کے جلد آغاز کی تصدیق کر دی ہے۔شنہوا کے مطابق امریکی صدر نے فوج کے لیے کرسمس کی مبارکباد کے موقع پر منشیات اسمگلرز کے خلاف زمینی کارروائیوں کے جلد آغاز کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکامنشیات کارٹلز کے خلاف کارروائی میں اب زمینی کارروائی کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ سمندر کے راستے منشیات کی اسمگلنگ میں 96 فیصد تک کمی آ چکی ہے۔

امریکی صدر نے کیریبیئن میں تعینات طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کے عملے کو خصوصی طور پر مبارکباد بھی دی۔