امریکی صدر کی اہلیہ کے ہمراہ ڈیلاس میں مارے جانے والے 5 پولیس اہلکاروں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت

ڈیلاس ۔ 13 جولائی (اے پی پی) امریکا کے صدر باراک اوباما نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ڈیلاس میں نشانہ بنائے جانے والے 5 پولیس اہلکاروں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی ہے۔امریکا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں نشانہ بنائے جانے والے 5 پولیس اہلکاروں کی یاد میں منعقد دعائیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پولیس والے ہماری …

ڈیلاس ۔ 13 جولائی (اے پی پی) امریکا کے صدر باراک اوباما نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ڈیلاس میں نشانہ بنائے جانے والے 5 پولیس اہلکاروں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی ہے۔امریکا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں نشانہ بنائے جانے والے 5 پولیس اہلکاروں کی یاد میں منعقد دعائیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پولیس والے ہماری تنقید نہیں بلکہ تعریف کے مستحق ہیں جو خطرات میں کام کرکے ہماری حفاظت کرتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد ایمانداری سے اور مشکل حالات میں خطرناک کام کرتی ہے ۔

Leave a Reply