امریکی صدر کے ایلچی سٹیو وٹکوف اور داماد جیئرڈ کشنر منگل کو اسرائیل کا دورہ کریں گے

واشنگٹن۔9مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی سٹیو وٹکوف اور داماد جیئرڈ کشنر کل ( منگل کو) اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ شنہوا کے مطابق دونوں امریکی نمائندے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ سٹیو وٹکوف اور داماد جیئرڈ کشنر نے اس سے قبل 24 جنوری کو اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے میں انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن …

واشنگٹن۔9مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی سٹیو وٹکوف اور داماد جیئرڈ کشنر کل ( منگل کو) اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ شنہوا کے مطابق دونوں امریکی نمائندے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ سٹیو وٹکوف اور داماد جیئرڈ کشنر نے اس سے قبل 24 جنوری کو اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے میں انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے غزہ میں جنگ بندی بارے امریکی منصوبے کے 20 نکات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔