اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے پر اپنا ردعمل دے چکا ہے، امریکی صدر کے فیصلے سے مسلمانوں اور امریکہ کے تعلقات خراب ہوں گے، اس فیصلے کا ردعمل بھی آنا شروع ہو گیا ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان …
امریکی صدر کے فیصلے سے مسلمانوں اور امریکہ کے تعلقات خراب ہوں گے،اویس خان لغاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے پر اپنا ردعمل دے چکا ہے، امریکی صدر کے فیصلے سے مسلمانوں اور امریکہ کے تعلقات خراب ہوں گے، اس فیصلے کا ردعمل بھی آنا شروع ہو گیا ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے او آئی سی کے اجلاس میں خطاب کے دوران امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے پر اپنا ردعمل دے چکے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے سے مسلمانوں اور امریکہ کے تعلقات خراب ہوں گے جبکہ اس فیصلے کا ردعملبھی آنا شروع ہو گیا ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ امریکی صدر اہداف پورے نہیں کر رہے، ان کے اس فیصے کی ضرورت نہیں تھی اس فیصلے سے مسلمانوں میں نفرت بڑھے گی۔








