امریکی صدر کے مشاورتی بورڈ کے رکن ڈاکٹر غلام مجتبیٰ کا اے پی پی وڈیو نیوز سروس کو انٹرویو

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی)معروف پاکستانی نژاد امریکی شخصیت اور امریکی صدر کے مشاورتی بورڈ کے رکن ڈاکٹر غلام مجتبیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی، وسطی ایشیاءاور مشرق وسطیٰ تک گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان دہشت گردی برآمد نہیں، اس کا مقابلہ کررہا ہے، بین الاقوامی برادری کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کا ساتھ دینا چاہیے، پاکستان کے حوالے سے …

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی)معروف پاکستانی نژاد امریکی شخصیت اور امریکی صدر کے مشاورتی بورڈ کے رکن ڈاکٹر غلام مجتبیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی، وسطی ایشیاءاور مشرق وسطیٰ تک گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان دہشت گردی برآمد نہیں، اس کا مقابلہ کررہا ہے، بین الاقوامی برادری کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کا ساتھ دینا چاہیے، پاکستان کے حوالے سے بھارتی لابی کے تاثر کو قبول کرنا امریکاکے مفاد میں نہیں ہو گا، امریکا میں پاکستان اور پاکستان میں امریکا کے بارے میں عمومی تاثر حقائق پر مبنی نہیں، پاکستان تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے اور فیصلہ سازی کے عمل میں ہمیں انتہائی محتاط طرز عمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، درست فیصلے نہ کئے تو بین الاقوامی تنہائی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ جمعرات کو اے پی پی وڈیو نیوز سروس کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ امریکا میں پاکستان اور پاکستان میں امریکا کے بارے میں عمومی تاثر حقائق پر مبنی نہیں ہے، پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے، پاکستان دہشت گردی برآمد نہیں بلکہ اس کا مقابلہ کررہا ہے، بین الاقوامی برادری کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کا ساتھ دیناچاہیے اور اس ضمن میں مالی اور لاجسٹک تعاون فراہم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ امریکی رہنماﺅں اور معاشرے کے دوسرے طبقے سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتوں میں ہمارا پیغام یہی ہوتا ہے کہ امریکا میں بھارتی لابی پاکستان کے خلاف کام کررہی ہے۔ اگر امریکا میں بھارتی لابی کے پاکستان کے حوالے سے تاثر کو قبول کیاجاتا ہے تو یہ خود امریکاکے مفاد میں نہیں ہو گا۔

مزید خبریں