امریکی مارکیٹ میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی

نیویارک ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) امریکی مارکیٹ میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران کم سردی کی پیش گوئی کے باعث طلب میں کمی ہے۔ نیویارک میں نومبر کیلئے قدرتی گیس کے سودے 5.4 سینٹ (1.8 فیصد) کمی کے ساتھ 2.946 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ طے پائے۔ ماہرین کے مطابق آئندہ دوہفتوں کے دوران قدرتی گیس کی …

نیویارک ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) امریکی مارکیٹ میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران کم سردی کی پیش گوئی کے باعث طلب میں کمی ہے۔ نیویارک میں نومبر کیلئے قدرتی گیس کے سودے 5.4 سینٹ (1.8 فیصد) کمی کے ساتھ 2.946 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ طے پائے۔ ماہرین کے مطابق آئندہ دوہفتوں کے دوران قدرتی گیس کی کھپت 71.6 ارب مکعب فٹ یومیہ رہنے کی توقع ہے جو رواں ہفتے کی شرح 71.9 ارب مکعب فٹ یومیہ سے کم ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply