امریکی محکمہ خزانہ کی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے تین سینیئر رہنماو¿ں کے خلاف پابندیاں عائد

واشنگٹن۔ 21 جولائی (اے پی پی) امریکی محکمہء خزانہ نے دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے تین سینیئر رہنماو¿ں کے خلاف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ ایران میں مقیم یہ افراد مشرقِ وسطیٰ میں مختلف عسکری گروہوں کو سرمایے اور ہتھیاروں کی فراہمی میں مصروف تھے۔ پابندی کا نشانہ بنانے والے ان تینوں افراد کے نام امریکا اور اقوام متحدہ کی دہشت گرد تنظیموں سے متعلق فہرست میں بھی شامل ہیں۔ ان افراد کے امریکی میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں، جب کہ یہ بین الاقوامی مالیاتی نظام کو بھی استعمال نہیں کر سکیں گے۔