امریکی نائب وزیر خارجہ جان سلی وان کی پریس بریفنگ

امریکی انتظامیہ کا مشرق وسطیٰ سے لاکھوں شہریوں کے ممکنہ انخلا کے منصوبے پر غور

واشنگٹن ۔ 2 فروری (اے پی پی) امریکہ کے نائب وزیر خارجہ جان سلی وان نے کہا ہے کہ انہوں نے ان کے حالیہ دورہ افغانستان کے دوران افغان حکام کے ساتھ بات چیت میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ایک پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس موقع پر اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنی شرائط کے مطابق اور افغانستان سمیت پورے خطہ کے حوالہ سے اپنے تعلقات جاری رکھے۔انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت نے پاکستان کی حکومت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کے حوالے سے اپنی توقعات سے آگاہ کیا ہے۔طالبان کے ساتھ بات چیت نہ کرنے کے امریکی صدر کے حالیہ بیان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں امریکی نائب وزیر نے کہا کہ یہ افغانستان اور جنوبی ایشیاءبارے امریکی پالیسی میں کسی تبدیلی کا عندیہ نہیں اور امریکا طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے ان پر دباﺅ بڑھانے کے اقدامات جاری رکھے گا جو افغان قیادت میں امن عمل کے ذریعے ملک میں پائیدار امن کی جانب حقیقی پیش رفت ہوگی۔