کیف۔26دسمبر (اے پی پی):یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے سٹیو وٹکوف اور جیریڈ کشنر کے ساتھ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے حوالے سے بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ہم نے متعین اور بنیادی نوعیت کے امور پر تفصیل سے تبادلہ …
امریکی نمائندے کے ساتھ روس یوکرین جنگ کے خاتمے بارے اچھی بات چیت ہوئی، یوکرینی صدر
کیف۔26دسمبر (اے پی پی):یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے سٹیو وٹکوف اور جیریڈ کشنر کے ساتھ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے حوالے سے بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ہم نے متعین اور بنیادی نوعیت کے امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا ہے، ایسے اچھے تصورات سامنے آئے ہیں جو مشترکہ حل اور پائیدار امن کی طرف لے جانے کا موجب بن سکتے ہیں۔ انہوں نے دونوں امریکی نمائندوں کا شکریہ ادا کیا ۔ یوکرینی صدر نے کہا کہ ہم حقیقی معنوں پر روز اس امر پر چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں کہ روس ۔یوکرین جنگ کا جلد خاتمہ ہو تاکہ حقیقت پسندی کی سوچ کے ساتھ ، دستاویز کی مدد سے اور مؤثر و پائیدار نتائج کے لئےآگے بڑھا جائے۔









