امریکی وائٹ ہاﺅس کی وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی تصدیق

واشنگٹن ۔ 10 جولائی (اے پی پی) امریکی وائٹ ہاﺅس نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی تصدیق کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ان کے دورہ امریکہ کے موقع پر 22 جولائی کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاﺅس میں وزیراعظم عمران خان کا خیر مقدم کریں گے۔ بدھ کو وائٹ ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان …

واشنگٹن ۔ 10 جولائی (اے پی پی) امریکی وائٹ ہاﺅس نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی تصدیق کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ان کے دورہ امریکہ کے موقع پر 22 جولائی کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاﺅس میں وزیراعظم عمران خان کا خیر مقدم کریں گے۔ بدھ کو وائٹ ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مختلف امور پر بات چیت ہو گی۔ دونوں رہنماﺅں کے مابین انسداد دہشت گردی، دفاع، توانائی اور تجارت پر بھی بات ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہو گا۔ وزیراعظم کا دورہ علاقائی امن، سلامتی اور معاشی خوشحالی میں معاون ثابت ہو گا۔ مذاکرات کا محور جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن اور استحکام لانا ہے۔ مذاکرات میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان پائیدار شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔

Leave a Reply