ٹوکیو۔7نومبر (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن جی۔ 7وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے جاپان پہنچ گئے،جہاں وہ گروپ کو غزہ کی صورتحال پر مشترکہ موقف اختیار کرنے پر قائل کریں گے ۔ فرانسیسی خبر راسں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ 2روزہ دورے پر منگل کو جاپان پہنچے جہاں انہوں نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ قبل ازیں انہوں نے پیر کو ترکیہ کا دورہ کرتےہوئے …
امریکی وزیر خارجہ جی ۔7وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے جاپان پہنچ گئے

مزید خبریں
ٹوکیو۔7نومبر (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن جی۔ 7وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے جاپان پہنچ گئے،جہاں وہ گروپ کو غزہ کی صورتحال پر مشترکہ موقف اختیار کرنے پر قائل کریں گے ۔ فرانسیسی خبر راسں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ 2روزہ دورے پر منگل کو جاپان پہنچے جہاں انہوں نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ قبل ازیں انہوں نے پیر کو ترکیہ کا دورہ کرتےہوئے کہا تھا کہ امریکا غزہ میں شہریوں کو امداد کی فراہمی میں توسیع کے لئے کام کر رہا ہے ۔ انہوں نے تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ہم آنے والے دنوں میں دیکھیں گے کہ امداد کی فراہمی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ حماس کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں7اکتوبر سے اسرائیلی جارحیت میں 10ہزار فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں 4ہزار سے زیادہ بچے شامل ہیں۔ فرانس جی۔ 7گروپ کا واحد رکن ہے جس نے گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تھا جس میں غزہ میں فوری طور پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ جی۔ 7 کے رکن ملک امریکا نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ جی 7 کے دیگر رکن ممالک جاپان، برطانیہ، اٹلی،جرمنی اور کینیڈا نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا تھا۔








