واشنگٹن ۔ 26 جولائی (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کے اب وقت آگیا ہے کہ بات چیت کے ذریعے معاہدہ طے کرنے کی کوششیں تیز کی جائیں تاکہ افغانستان میں جنگ ختم کی جا سکے۔ ذرائع ابلاع کے مطابق دونوں رہنماوں میں ٹیلیفونک رابطہکے بعد مشترکہ بیان میں کہا گیا …
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فونک رابطہ‘ افغان صدر کا امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم پر اتفاق

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 26 جولائی (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کے اب وقت آگیا ہے کہ بات چیت کے ذریعے معاہدہ طے کرنے کی کوششیں تیز کی جائیں تاکہ افغانستان میں جنگ ختم کی جا سکے۔ ذرائع ابلاع کے مطابق دونوں رہنماوں میں ٹیلیفونک رابطہکے بعد مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پومپیو نے صدر غنی کو یقین دلایا کہ صدر ٹرمپ کی جنوبی ایشیا کی حکمتِ عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جس میں انخلا سے متعلق شرائط پر مبنی امریکی ذمہ داری شامل ہے، وزیر خارجہ نے صدر اشرف غنی کو مطلع کیا کہ امن کی راہ میں درکار تفصیلی اقدامات کو زیر غور لانے کے لیے جوائنٹ چیفز آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل جوزف ڈنفرڈ اور نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کو کابل بھیجا ہے، افغان صدر نے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم پر اتفاق کیا ہے تاکہ مستحکم اور پرامن جمہوری افغانستان کا حصول ممکن بنایا جائے جو آئندہ دہشت گردی کا مرکز نہ بن سکے۔








