امریکی وزیر خارجہ کی عراقی رہنماﺅں سے ٹیلی فون پرگفتگو، نئی حکومت تشکیل دیتے وقت آئین کی پاسداری کی جائے

واشنگٹن ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو نے ٹیلی فون پر عراق کے نائب صدر ایاد علاوی اور وزیر اعظم حیدر العبادی سے گفتگو کی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹکی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے بات کرتے ہوئے، مائیک پومپیو نے عراق کی جانب سے ایک معتدل، قوم پرست، عراقی حکومت …

واشنگٹن ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو نے ٹیلی فون پر عراق کے نائب صدر ایاد علاوی اور وزیر اعظم حیدر العبادی سے گفتگو کی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹکی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے بات کرتے ہوئے، مائیک پومپیو نے عراق کی جانب سے ایک معتدل، قوم پرست، عراقی حکومت تشکیل دینے کی کوششوں میں امریکا کی حمایت کا اعادہ کیا۔ا±نہوں نے اِس امید کا اظہار کیا کہ آئین کے تقاضوں کی حرمت کی پابندی کرتے ہوئے عراقی عوام کے اصل احساسات کو مدر نظر رکھا جائے۔