امریکی و یورپی مارکیٹس میں خام چینی،کافی اور کوکا کی قیمتوں میں اضافہ

نیویارک ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) امریکی و یورپی مارکیٹس میں خام چینی،کافی اور کوکا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔نیویارک کموڈٹی مارکیٹ میں خام چینی کے اکتوبر کیلئے سودے 0.59 سینٹ (3 فیصد) بڑھ کر 20.18 سینٹ فی پونڈ رہے۔سفید چینی کے اکتوبر کیلئے سودے 8.20 ڈالر (1.5 فیصد)بڑھ کر 539 ڈالر فی ٹن طے پائے۔اربیکا کافی کے دسمبر کیلئے سودے 1.514 ڈالر فی پونڈ کی سطح پر مستحکم …

نیویارک ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) امریکی و یورپی مارکیٹس میں خام چینی،کافی اور کوکا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔نیویارک کموڈٹی مارکیٹ میں خام چینی کے اکتوبر کیلئے سودے 0.59 سینٹ (3 فیصد) بڑھ کر 20.18 سینٹ فی پونڈ رہے۔سفید چینی کے اکتوبر کیلئے سودے 8.20 ڈالر (1.5 فیصد)بڑھ کر 539 ڈالر فی ٹن طے پائے۔اربیکا کافی کے دسمبر کیلئے سودے 1.514 ڈالر فی پونڈ کی سطح پر مستحکم رہے۔روبسٹا کافی کے نومبر کیلئے سودے 13 ڈالر(0.7 فیصد) بڑھ کر 1865 ڈالر فی ٹن رہے۔کوکا کے دسمبر میں لندن کیلئے سودے 2 پونڈ (0.1 فیصد) بڑھ کر 2276 ڈالر فی ٹن رہے جبکہ دسمبر کیلئے امریکا کے سودے 3 ڈالر (0.1 فیصد) بڑھنے کے بعد 2900 ڈالر فی ٹن رہے۔

Leave a Reply