امریکی پابندیوں نے ایرانی قوم کو مزید مضبوط بنا دیا ہے، صدر حسن روحانی

تہران ۔ 16 جنوری (اے پی پی) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکیوں پابندیوں نے ایرانی قوم کو مزید مضبوط بنا دیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق صدر حسن روحانی نے عراق میں امریکی فوجی اڈے پر کیے گئے میزائل حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایران ہی تھا جس نے امریکی دباﺅ کے باوجود ان کے فوجی …

تہران ۔ 16 جنوری (اے پی پی) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکیوں پابندیوں نے ایرانی قوم کو مزید مضبوط بنا دیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق صدر حسن روحانی نے عراق میں امریکی فوجی اڈے پر کیے گئے میزائل حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایران ہی تھا جس نے امریکی دباﺅ کے باوجود ان کے فوجی اڈے پر حملہ کیا اور ایران کے جواب سے امریکہ پیچھے ہٹ گیا جس سے دنیا اور امریکہ پر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ ان کی طرف سے ایران پر زیادہ سے زیادہ پابندیاں عائد کرنا غلطی تھا البتہ ان کی پابندیوں کے اقدامات سے ایرانی قوم مزید مضبوط ہو گئی ہے۔