کراچی ۔ 23 نومبر (اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحام رہا جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی تاہم یورو کی قدر میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ جمعہ کو امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم گذشتہ کاروباری روز کی قدروں برقرار رہے جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں 97 پیسے کی …
امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام، برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں کمی، یورو کی قدر میں اضافہ

مزید خبریں
کراچی ۔ 23 نومبر (اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحام رہا جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی تاہم یورو کی قدر میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ جمعہ کو امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم گذشتہ کاروباری روز کی قدروں برقرار رہے جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں 97 پیسے کی کمی رہی تاہم یورو کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.11 روپے پر برقرار رہا۔








