کراچی ۔ یکم جون (اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت یورپین ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول یورو اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو امریکی ڈالر، یورو اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدروں میں بالترتیب 30 پیسے، 57 پیسے اور 1.66 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ …
امریکی ڈالر، یورو اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں کمی
کراچی ۔ یکم جون (اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت یورپین ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول یورو اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو امریکی ڈالر، یورو اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدروں میں بالترتیب 30 پیسے، 57 پیسے اور 1.66 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.95 روپے سے کم ہو کر 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.44 روپے سے کم ہو کر 103.14 روپے رہ گئی۔









