امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکاﺅنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.5893 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے 1.3393 فیصد سالانہ مقرر

کراچی ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) فنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف ایم اے پی) کے مطابق فارن کرنسی اکاﺅنٹس اسکیم کے تحت 3 ماہ اور اس سے زیادہ مگر 6 ماہ سے کم مدت کے لئے امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکاﺅنٹ پر 6 ستمبر کے لئے بی بی اے بڈ ریٹس 0.5893 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ مجاز ڈیلرز کے انٹریسٹ کی ادائیگی کے …

کراچی ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) فنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف ایم اے پی) کے مطابق فارن کرنسی اکاﺅنٹس اسکیم کے تحت 3 ماہ اور اس سے زیادہ مگر 6 ماہ سے کم مدت کے لئے امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکاﺅنٹ پر 6 ستمبر کے لئے بی بی اے بڈ ریٹس 0.5893 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ مجاز ڈیلرز کے انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹ 1.3393 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔ پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق برطانوی پاﺅنڈ میں کھولے گئے اکاﺅنٹ پر 5 ستمبر کے لئے بی بی اے بڈ ریٹس 0.1375 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 0.8875 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح یورو میں کھولے گئے اکاﺅنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.0726 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 0.8226 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔

Leave a Reply