واشنگٹن ۔3دسمبر (اے پی پی):امریکی کانگریس کی افریقی نژاد رکن الہان عمر نے صومالی تارکین وطن کو کچرا کہنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مذمت کی ہے ۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق منگل کو کابینہ کے اجلاس کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رکن کانگریس الہان عمر اور دیگر صومالی تارکین وطن کو کچرا قرار دیتے ہوئے نسل پرستی پر مبنی طنزیہ انداز اپنایا اور ان سے امریکا چھوڑنے …
امریکی کانگریس کی افریقی نژاد رکن الہان عمر کی صومالی تارکین وطن کو کچرا کہنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مذمت

مزید خبریں
واشنگٹن ۔3دسمبر (اے پی پی):امریکی کانگریس کی افریقی نژاد رکن الہان عمر نے صومالی تارکین وطن کو کچرا کہنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مذمت کی ہے ۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق منگل کو کابینہ کے اجلاس کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رکن کانگریس الہان عمر اور دیگر صومالی تارکین وطن کو کچرا قرار دیتے ہوئے نسل پرستی پر مبنی طنزیہ انداز اپنایا اور ان سے امریکا چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ اگر ہم اپنے ملک میں کچرا اکٹھا کرتے رہے تو ہم غلط راستے پر جائیں گے، الہان عمر کچرا ہے، وہ کچرا ہے، اس کے دوست کچرا ہیں،یہ وہ لوگ نہیں ہیں جو کام کرتے ہیں، یہ وہ لوگ نہیں ہیں جو کہتے ہیں کہ چلو، چلو، ہم اس جگہ کو عظیم بناتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو شکایت کے سوا کچھ نہیں کرتے، وہ شکایت کرتے ہیں، اور جہاں سے وہ آئے ہیں وہاں انہیں کچھ نہیں ملا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ الہان عمر کو بالکل نہیں جانتے لیکن کئی سال سے انہیں امریکا کے بارے میں شکایت کرتے دیکھ رہے ہیں۔امریکی رکن کانگریس الہان عمر کا تعلقہ امریکی ریاست منیسوٹا سے ہے ۔ وہ بچپن میں صومالیہ کی طویل عرصے سے جاری خانہ جنگی کی وجہ سے اپنا ملک چھوڑ کر امریکا آئی تھیں۔








