کراکس ۔2دسمبر (اے پی پی):وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امن کے لئے امریکی غلامی کو مسترد کر دیا۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وینزویلا امن کے لئے امریکی غلامی کو قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خودمختاری،برابری اور آزادی کے ساتھ امن چاہتے ہیں،ہم امن کے لئے غلامی یا امریکی نوآبادی نہیں بننا چاہتے ، ہم نہ کبھی …
امن کے لئے امریکی غلامی کو قبول نہیں کریں گے، وینزویلا

مزید خبریں
کراکس ۔2دسمبر (اے پی پی):وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امن کے لئے امریکی غلامی کو مسترد کر دیا۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وینزویلا امن کے لئے امریکی غلامی کو قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خودمختاری،برابری اور آزادی کے ساتھ امن چاہتے ہیں،ہم امن کے لئے غلامی یا امریکی نوآبادی نہیں بننا چاہتے ، ہم نہ کبھی کالونی بنیں گے اور نہ ہی غلام بنیں گے۔
انہوں نے 22 ہفتوں پر محیط امریکی فوجی جارحیت کو نفسیاتی دہشت گردی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ قومی طاقت کا سرچشمہ عوام کی شمولیت ہے، جو عوام کی بے پناہ قوت، ان کے شعور، اداروں، ہتھیاروں اور ہر مشکل میں وطن کی تعمیر کے عزم سے تشکیل پاتی ہے اور ان کے خیال میں اسی مضبوط سماجی ڈھانچے کی بدولت ملکی طاقت ناقابلِ تسخیر، دائمی اور مستقل بن جاتی ہے۔ وینزویلا نے کہا کہ ان کا مقصد وقار کے ساتھ امن کا تحفظ ہے جس کے لئے ملک کی سیاسی خودمختاری کا دفاع ضروری ہے۔








