امید ہے برادر ممالک سعودی عرب اور ترکی عدنان خشوگی کی گمشدگی کے معاملہ کو مل کر حل کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی صحافی عدنان خشوگی کی گمشدگی کے معاملہ پر تحقیقات جاری ہے اور اس کے نتائج کا انتظار ہی مناسب ہوگا۔ پیر کو یہاں جاری بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے میڈیا کی جانب سے سعودی صحافی کی گمشدگی سے متعلق سوال پر بتایا کہ ہمیں معلوم ہے کہ اس معاملے پرتحقیقات ہو رہی ہے اور …

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی صحافی عدنان خشوگی کی گمشدگی کے معاملہ پر تحقیقات جاری ہے اور اس کے نتائج کا انتظار ہی مناسب ہوگا۔ پیر کو یہاں جاری بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے میڈیا کی جانب سے سعودی صحافی کی گمشدگی سے متعلق سوال پر بتایا کہ ہمیں معلوم ہے کہ اس معاملے پرتحقیقات ہو رہی ہے اور یہ بات مناسب ہوگی کہ اس ضمن میں ہونے والی تحقیقات کا انتظارکیا جائے۔ ترجمان نے اس معاملے میں سعودی عرب اور ترکی مشترکہ کوششوں کا خیرمقدم کیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب اور ترکی دونوں کے ساتھ قریبی برادرانہ تعلقات قائم ہیں، پاکستان کو امید ہے کہ دونوں برادر ممالک اس معاملے کو مل کر حل کریں گے۔