اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمدخان نے کہا ہے کہ امید ہے بھارت میں ہونے والے مقابلے میں یاسر سلطان پاکستان کا نام روشن کر یں گے، نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں جیولین کھلاڑی یاسر سلطان سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق یاسر سلطان بھارت …
امید ہے کہ یاسر سلطان سائوتھ ایشیا چیمپئن شپ میں پاکستان کا نام روشن کر یں گے، رانا مشہود احمدخان
اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمدخان نے کہا ہے کہ امید ہے بھارت میں ہونے والے مقابلے میں یاسر سلطان پاکستان کا نام روشن کر یں گے، نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں جیولین کھلاڑی یاسر سلطان سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق یاسر سلطان بھارت میں ہونے والی سائوتھ ایشیا چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، یہ چیمپئن شپ 3 سے 5 اکتوبر تک ہو گی۔
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے یاسر سلطان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے بھارت میں ہونے والے مقابلے میں یاسر سلطان پاکستان کا نام روشن کر یں گے، نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو تمام وسائل اور سہولیات فراہم کریں گے، ملک میں کھیلوں کے میدان آباد دیکھنا چاہتے ہیں۔









