امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا دورہ گوادر وتربت، بحریہ کی ملکی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لیے آپریشنل تیاری و حربی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار ، پوسٹ پلوامہ کشیدگی میں دشمن کی آبدوز کا سراغ لگانا اس کی حربی تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے،ایڈمرل ظفر محمود عباسی

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ملکی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لیے آپریشنل تیاری اور حربی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پوسٹ پلوامہ کشیدگی کے دوران دشمن کی آبدوز کا سراغ لگانا پاک بحریہ کی حربی تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کے لئے دشمن …

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ملکی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لیے آپریشنل تیاری اور حربی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پوسٹ پلوامہ کشیدگی کے دوران دشمن کی آبدوز کا سراغ لگانا پاک بحریہ کی حربی تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کے لئے دشمن کی جارحیت اور ہر طرح کے خطرات سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ وہ سی اسپارک کے دوران گوادر اور تربت میں پاک بحریہ کی تنصیبات اور کھلے سمندر میں بحری جہازوں کا دورہ کرنے کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ایئراسٹیشن تربت میں امیر البحر کو پاک بحریہ کے فضائی اثاثوں کی تعیناتی اورآپریشنل منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ گوادر آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ کو مکران کوسٹ پر بحریہ کی آپریشنل سرگرمیوں اور دستوں کی تعیناتی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔ بعد ازاں نیول چیف نے کھلے سمندر میں پاک بحریہ کے جہازوں کا بھی دورہ کیا۔امیر البحر نے جہازوں پر تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے اور دشمن کو سرپرائز کرنے کی تیاری کو سراہا۔ انہوں نے ملکی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لیے آپریشنل تیاری اور حربی صلاحیتوں پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا۔