اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے پیغام پر عمل کر کے ہم خود آگاہی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں، ہمیں اقبال کے پیغام کو سمجھ کر اس پر عمل کرنا چاہیے تا کہ ہم اقبال کے خوابوں کے مسلمان اور معاشرے کے لئے فائدہ مند شہری بن سکیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق …
امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا بحریہ یونیورسٹی میں قومی کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے پیغام پر عمل کر کے ہم خود آگاہی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں، ہمیں اقبال کے پیغام کو سمجھ کر اس پر عمل کرنا چاہیے تا کہ ہم اقبال کے خوابوں کے مسلمان اور معاشرے کے لئے فائدہ مند شہری بن سکیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحری کے سربراہ بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے زیراہتمام علامہ محمد اقبال کے 142 ویں یومِ پیدائش کے حوالے سے پہلی دو روزہ قومی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ کانفرنس کا موضوع "فلسفہ اقبال کی آفاقیت اور اس کی شخصی و سماجی افادیت” تھا۔ امیر البحر نے کہا کہ علامہ اقبال کے پیغام پر عمل کر کے ہم خود آگاہی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اقبال کے پیغام کو سمجھ کر اس پر عمل کرنا چاہیے تا کہ ہم اقبال کے خوابوں کے مسلمان اور معاشرے کے لئے فائدہ مند شہری بن سکیں۔ کانفرنس کا مقصد نوجوان نسل کو فلسفہ اقبال سے روشناس کروانا اور علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ کانفرنس کے دوران علامہ اقبال کی فلسفیانہ و عملی رہنمائی اور اسلامی ریاست میں اس کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔ امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے خطاب میں اقبال کے افکار پر روشنی ڈالتے ہوئے فلسفہ اقبال کا قرآنی تعلیمات کے ساتھ تعلق بیان کیا۔ یہ کانفرنس بحریہ یونیورسٹی میں قائم "اقبال چیئر” کے زیر اہتمام منعقد کی گئی جس کا مقصد طلباء میں اقبال کی تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ یونیورسٹی کے تمام کیمپسز نے بھی ویب لنک کے ذریعے اس کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس میں طلبہ و طالبات، اساتذہ اور مہمان اسکالرز کی بڑی تعداد میں شرکت۔








