انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس، انتخابی فہرستوں میں ووٹر کی رجسٹریشن اور حلقہ بندیوں کا پرانا طریقہ کار و فارمولا برقرار رکھنے کا فیصلہ اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں انتخابی فہرستوں میں ووٹرز کی رجسٹریشن کا پرانا طریقہ کار اور حلقہ بندیوں کا پرانا فارمولا برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ …

انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس، انتخابی فہرستوں میں ووٹر کی رجسٹریشن اور حلقہ بندیوں کا پرانا طریقہ کار و فارمولا برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں انتخابی فہرستوں میں ووٹرز کی رجسٹریشن کا پرانا طریقہ کار اور حلقہ بندیوں کا پرانا فارمولا برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس منگل کو کنوینئر زاہد حامد کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر شیریں مزاری، صاحبزادہ طارق اللہ، نعیمہ کشور اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے زاہد حامد نے بتایا کہ کمیٹی کے اجلاس میں ایک حلقے کے ووٹرز کا دوسرے حلقے کے ووٹرز سے تناسب 10 فیصد سے زائد نہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حلقہ بندیوں کا پرانا فارمولہ برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جبکہ حلقہ بندیاں اور حد بندیاں آبادی، عوامی سہولیات، مواصلاتی اور انتظامی یونٹس کو مدنظر رکھ کر کی جائیں گی۔

Leave a Reply