انتخاب میں کامیابی کی صورت میں ایلون مسک کو وزیر یا مشیر کا عہدہ پیش کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

نیویارک ۔20اگست (اے پی پی):امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ اگر وہ صدارتی انتخابات جیت جاتے ہیں تو ایلون مسک کو اپنا مشیر بنانا چاہیں گے ۔ انہوں نے رائٹرز کو انٹرویو میں کہاکہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ان کی کامیابی کی صورت میں امریکی ارب پتی تاجر ایلون مسک کے امریکی انتظامیہ کا حصہ بننے کا خیرمقدم کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر …

نیویارک ۔20اگست (اے پی پی):امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ اگر وہ صدارتی انتخابات جیت جاتے ہیں تو ایلون مسک کو اپنا مشیر بنانا چاہیں گے ۔

انہوں نے رائٹرز کو انٹرویو میں کہاکہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ان کی کامیابی کی صورت میں امریکی ارب پتی تاجر ایلون مسک کے امریکی انتظامیہ کا حصہ بننے کا خیرمقدم کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ وائٹ ہاؤس واپس آتے ہیں تو وہ ایلون مسک کی آمادگی کی صورت میں ان کو وزیر یا مشیر کے عہدے کی پیشکش کرنا چاہیں گے ۔واضح رہے امریکی صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے۔