اقوام متحدہ۔12نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں دوپہر کی معمول کی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سیکرٹری جنرل مبینہ خودکش حملے …
انتونیوگوتریس کی اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت، متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔12نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں دوپہر کی معمول کی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سیکرٹری جنرل مبینہ خودکش حملے سے بہت غمزدہ ہیں اور وہ متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی مکمل صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل تشدد اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے تمام مرتکب افراد کو جوابدہ ہونا چاہیے۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے اس حملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا، جو اسلام آباد کے علاقے G-11 میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی عمارت کے باہر ہوا، جس میں 12 افراد جاں بحق اور36 زخمی ہوئے۔








