انتہائی طاقتور سمندری طوفان میلیساسے جمیکا میں بڑے پیمانے پر تباہی کا اندیشہ

کنگسٹن۔28اکتوبر (اے پی پی):انتہائی طاقتور سمندری طوفان میلیسا بحیرہ کیریبین میں واقع ملک جمیکا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا نے کے نتیجہ میں بڑے پیمانے پر تباہی کا اندیشہ ہے ۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ میلیسا جمیکا کے ساحلی علاقوں سے محض 64 کلومیٹر دو ر ہے اور کچھ گھنٹوں میں ساحلی علاقوں تک پہنچ سکتا ہے۔ یہ اب تک …

کنگسٹن۔28اکتوبر (اے پی پی):انتہائی طاقتور سمندری طوفان میلیسا بحیرہ کیریبین میں واقع ملک جمیکا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا نے کے نتیجہ میں بڑے پیمانے پر تباہی کا اندیشہ ہے ۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ میلیسا جمیکا کے ساحلی علاقوں سے محض 64 کلومیٹر دو ر ہے اور کچھ گھنٹوں میں ساحلی علاقوں تک پہنچ سکتا ہے۔

یہ اب تک جمیکا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والا طاقتور ترین طوفان ہو سکتا ہے۔ کیٹیگری 5 کے اس سمندری طوفان کے باعث جمیکا میں موجود سینکڑوں برطانوی سیاحوں کے ہوٹلوں کے اندر لاک ڈاؤن ہونے کی اطلاع ہے۔ ماہرین کے مطابق 1851 میں ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے یہ سمندری طوفان جمیکا سے ٹکرانے والا طاقتور ترین طوفان ہوگا۔

طوفان میں اس وقت 157 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ طوفان کے زیر اثر 30 انچ تک بارش ہو سکتی ہے جبکہ سمندر کی تباہ کن 13 فٹ بلند لہروں سے جمیکا کے آبادی والے ساحلوں کے ساتھ زندگی کو فوری خطرہ لاحق ہے۔

محکمہ موسمیات نے طوفان سے جمیکا میں بڑے پیمانے پر تباہی کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق طوفان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے سے قبل ہی مختلف واقعات میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلال احمر نے کہا ہے کہ طوفان سے جمیکا میں 15 لاکھ لوگ براہ راست متاثر ہو سکتے ہیں۔

مزید خبریں