انتہا پسند مودی دنیا کے امن کو تباہ کر رہا ہے، معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انتہا پسند مودی دنیا کے امن کو تباہ کر رہا ہے جو نفرت، ظلم اور جبر کی آلودگی پھیلا کر انسانی زندگی اور بقائے باہمی کے ماحول کو برباد کرنا چاہتا ہے۔کشمیر میں ظلم و بربریت انسانی تاریخ میں ایک بدقسمت باب کا اضافہ ہے۔جمعرات کو اپنے …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انتہا پسند مودی دنیا کے امن کو تباہ کر رہا ہے جو نفرت، ظلم اور جبر کی آلودگی پھیلا کر انسانی زندگی اور بقائے باہمی کے ماحول کو برباد کرنا چاہتا ہے۔کشمیر میں ظلم و بربریت انسانی تاریخ میں ایک بدقسمت باب کا اضافہ ہے۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں (کل) جمعہ کو پوری قوم ظالم کے خلاف اور مظلوموں کے حق میں گھروں سے باہر نکلے گی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیریوں سے یکجہتی کا آغاز پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانوں سے ہوگا۔ عمران خان مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کرتے ہوئے قومی جذبات پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔

مزید خبریں