انجلا میرکل کا نو منتخب فرانسیسی صدر سے قریبی تعاون کی خواہش کا اظہار

برلن ۔ 14 مئی (اے پی پی) جرمنی کی چانسلر انجلا میرکل نے نو منتخب فرانسیسی صدر ایمانوئیل ماکروں سے قریبی تعاون کی خواہش کا اظہارکیا ہے ۔ بیلجیئم کی سرحد کے قریب واقع جرمن شہر آخن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرمنی اور فرانس یورپی پالیسی کی تشکیل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔جرمنی نہ صرف فرانس کی ہر طرح مدد کرے گا بلکہ فرانس …

برلن ۔ 14 مئی (اے پی پی) جرمنی کی چانسلر انجلا میرکل نے نو منتخب فرانسیسی صدر ایمانوئیل ماکروں سے قریبی تعاون کی خواہش کا اظہارکیا ہے ۔ بیلجیئم کی سرحد کے قریب واقع جرمن شہر آخن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرمنی اور فرانس یورپی پالیسی کی تشکیل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔جرمنی نہ صرف فرانس کی ہر طرح مدد کرے گا بلکہ فرانس کی ہمراہی میں یورپ کے لیے راہِ عمل تشکیل دے گا۔ فرانس کے نو منتخب صدر ایمانوئیل ماکروں اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے ایک دن بعد چودہ مئی کو برلن میں جرمن چانسلر سے ملاقات کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply