پشاور۔27اپریل (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدرانجینئرامیرمقام (آج) کبل گراﺅنڈسوات میںبوقت 04بجے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ایک عظیم الشان جلسے سے خطاب کریںگے۔پنڈال میںشرکاءکیلئے20ہزارکرسیاںلگائی گئیںہیں،چارکنٹینرزپرمشتمل سٹیج کومزین کیا گیا ہے جبکہ میڈیا کیلئے الگ سٹیج کااہتمام کیاگیاہے۔پنڈال پاکستان مسلم لیگ(ن)کے جھنڈوں،وزیراعظم محمدنوازشریف اورانجینئر امیر مقام کے تصاویرسے سجایاگیاہے،سٹیج پرسبزکپڑوںمیںملبوس پاکستان مسلم لیگ(ن)کے کارکن حفظ مراتب کے خدمات انجام دیںگے۔ کبل گراﺅنڈتک دورویہ سڑکوںکوپاکستان مسلم لیگ(ن)کے مختلف …
انجینئرامیرمقام (آج) سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

مزید خبریں
پشاور۔27اپریل (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدرانجینئرامیرمقام (آج) کبل گراﺅنڈسوات میںبوقت 04بجے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ایک عظیم الشان جلسے سے خطاب کریںگے۔پنڈال میںشرکاءکیلئے20ہزارکرسیاںلگائی گئیںہیں،چارکنٹینرزپرمشتمل سٹیج کومزین کیا گیا ہے جبکہ میڈیا کیلئے الگ سٹیج کااہتمام کیاگیاہے۔پنڈال پاکستان مسلم لیگ(ن)کے جھنڈوں،وزیراعظم محمدنوازشریف اورانجینئر امیر مقام کے تصاویرسے سجایاگیاہے،سٹیج پرسبزکپڑوںمیںملبوس پاکستان مسلم لیگ(ن)کے کارکن حفظ مراتب کے خدمات انجام دیںگے۔ کبل گراﺅنڈتک دورویہ سڑکوںکوپاکستان مسلم لیگ(ن)کے مختلف پلے کارڈاوربینرزسے سجایاگیاہے۔ علاوہ ازیں ملاکنڈڈویژن میں”مستقبل کا وزیراعلیٰ انجینئرامیرمقام ،فخرخیبرپختونخواانجینئرامیرمقام اورایک آوازایک مرام امیرمقام امیرمقام” سے مکتوب بینرزبھی عوام کی توجہ کامرکز بنے ہوئے ہیں۔








