پشاور۔19دسمبر(اے پی پی)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس کا انعقادکیا گیا۔ اجلاس میں20مئی کووزیر اعظم پاکستان محمدنوازشریف کی طرف سے سوات کیلئے اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوںکاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میںتمام متعلقہ اداروںکے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ تمام منصوبے بروقت مکمل ہونے چاہئے اورکسی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہیںہونی چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ سوات میںوزیراعظم کے اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوںکے حوالے ماہوار اجلاس …
انجینئرامیرمقام کے زیرصدارت سوات میں وزیراعظم کے اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوںبارے اجلاس

مزید خبریں
پشاور۔19دسمبر(اے پی پی)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس کا انعقادکیا گیا۔ اجلاس میں20مئی کووزیر اعظم پاکستان محمدنوازشریف کی طرف سے سوات کیلئے اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوںکاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میںتمام متعلقہ اداروںکے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ تمام منصوبے بروقت مکمل ہونے چاہئے اورکسی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہیںہونی چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ سوات میںوزیراعظم کے اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوںکے حوالے ماہوار اجلاس منعقدکیا جائیگا جس میں متعلقہ حکام منصوبوںکی پیش رفت کے حوالے سے ماہانہ رپورٹ پیش کرینگے۔ چیئرمین این ایچ اے نے امیرمقام کوآگاہ کیاکہ چکدرہ کالام ایکسریس وے18نومبرجبکہ بشام خوازہ خیلہ کے سروے فیزبیلٹی ٹینڈرز22نومبر کو جاری کئے گئے ہیںاور30جنوری تک کنسلٹنٹ باقاعدہ کام کاآغازکریکااورفیزیبلٹی سروے جلداجلدمکمل کردی جائیگی جسکے بعدبرق رفتاری سے تعمیراتی کاآغازکردیاجائیگا۔








