وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے اپنے کوآرڈینیٹر اور چیئرمین رابطہ کمیٹی مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر سردار طارق محمود کی بڑی بہن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے
انجینئر امیر مقام کا سردار طارق محمود کی بہن کے انتقال پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
گلگت /اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے اپنے کوآرڈینیٹر اور چیئرمین رابطہ کمیٹی مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر سردار طارق محمود کی بڑی بہن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔پیر کواپنے تعزیتی پیغام میں انجینئر امیر مقام نے مرحومہ کےبلند درجات اور لواحقین کےلیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سردار طارق محمود اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ انہوں نے مرحومہ کےایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔








