سرینگر۔ 20 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے اوڑی حملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی باشعور شخص انسانی جانوں کے زیاںپر خوش نہیں ہوسکتا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہاکہ انسانی جان ہر لحاظ اور ہر حیثیت سے محترم ہے اور انسانی رشتے میں بندھے ہوئے تمام لوگوں کو اس …
انسانی جانوں کے زیاں پر کوئی بھی خوش نہیں،اوڑی واقعہ پر دکھ کا اظہار ، ،سید علی گیلانی

مزید خبریں
سرینگر۔ 20 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے اوڑی حملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی باشعور شخص انسانی جانوں کے زیاںپر خوش نہیں ہوسکتا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہاکہ انسانی جان ہر لحاظ اور ہر حیثیت سے محترم ہے اور انسانی رشتے میں بندھے ہوئے تمام لوگوں کو اس اہم اور متبرک رشتے کا احترام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اوڑی واقعے پر ہر آنکھ پ±رنم ہے اور ہر کسی کا دل دکھی ہے، لیکن اس واقعے پر بھارتی سیاستدان اور عوام بپھر گئے ہیں، جذبات سے مغلوب ہوکر وہ بدلے کی آگ میںاس خطے کو جنگ کی آگ میں جھونکنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔








