انسانی حقوق خصوصاً خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کو یقینی بنانے کےلئے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں،وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی یونیسیف کے وفد کے ساتھ گفتگو

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق خصوصاً خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کو یقینی بنانے کےلئے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی وعدوں اور آئین پاکستان کی روشنی میں اقوام متحدہ کے کنونشن اور قوانین پر مو¿ثر عملدرآمد کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ وہ …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق خصوصاً خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کو یقینی بنانے کےلئے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی وعدوں اور آئین پاکستان کی روشنی میں اقوام متحدہ کے کنونشن اور قوانین پر مو¿ثر عملدرآمد کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ وہ پیر کو یہاں یونیسیف کے وفد کے ساتھ اجلاس میں اظہار خیال کر رہی تھیں۔ یونیسف کے وفد کی قیادت یونیسف کی ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہدہ اظفر کر رہی تھیں،اس وفد میں جنوبی ایشیاءبارے ریجنل ڈائریکٹر جین گوف شامل تھیں۔ اس موقع پر سیکرٹری وزارت انسانی حقوق رابعہ جویری آغا اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ انہوں نے انسانی حقوق سمیت بچوں کے حقوق سے متعلقہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا،اس ضمن میں وزارت انسانی حقوق اور یونیسف کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ سیکرٹری انسانی حقوق نے وفد کو انسانی حقوق خصوصاً بچوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کےلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔ وفد کو ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال سمیت قوانین اور پالیسی پر عملدرآمد اور اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔

مزید خبریں