لاہور۔18دسمبر (اے پی پی):انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز کے تین سالوں کے بعد منعقد ہونے والے 2026-28ٹرم کیلئے انتخابات گزشتہ روز مکمل ہوگئے ،جن میں ملک بھر سے ہزاروں انجینئرز نے پوسٹل بیلٹس کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ مجموعی طور پر ٹرن آئوٹ 26 فیصد رہا۔ یاد رہے گزشتہ سال پاکستان انجینئرنگ کونسل الیکشن میں ووٹنگ شرح صرف 13اعشاریہ 8فیصد تھی ۔ آئی ای پی الیکشن کمیشن کے …
انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز کے تین سالوں کے بعد منعقد ہونیوالے 2026-28 ٹرم کیلئے انتخابات گزشتہ روز مکمل

مزید خبریں
لاہور۔18دسمبر (اے پی پی):انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز کے تین سالوں کے بعد منعقد ہونے والے 2026-28ٹرم کیلئے انتخابات گزشتہ روز مکمل ہوگئے ،جن میں ملک بھر سے ہزاروں انجینئرز نے پوسٹل بیلٹس کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ مجموعی طور پر ٹرن آئوٹ 26 فیصد رہا۔ یاد رہے گزشتہ سال پاکستان انجینئرنگ کونسل الیکشن میں ووٹنگ شرح صرف 13اعشاریہ 8فیصد تھی ۔ آئی ای پی الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ حتمی نتائج کے مطابق دی انجینئرز پاکستان کے پینل کے امیدواروں نے ملک بھرمیں کلین سویپ کیا اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ تین سال کیلئے صدر آئی ای پی انجینئر سہیل بشیر 3487ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ، ان کے مدمقابل ہارنے والے صدر کے امیدوار میاں سلطان محمود صرف 374ووٹ لے سکے۔ یوں یہ مقابلہ یکطرفہ ثابت ہوا۔
نتائج کا اعلان آئی ای پی الیکشن کمیشن کے سیکرٹری انجینئر امیر ضمیر خان نے کیا۔ کامیاب پینل کو وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ انجینئر احسن اقبال کی حمایت حاصل تھی جبکہ مدمقابل پینل پی ٹی آئی کے سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کے قریبی عزیز اور موجودہ چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر کا حمایت یافتہ تھا۔ صدر کے علاوہ چار نائب صدور میں انجینئر طاہر بشارت چیمہ ایاز مرزا خالد بشیر اور مسعود علی خان شامل ہیں جبکہ لاہور سنٹر کے چیئرمین کیلئے انجینئر خضر حیات کراچی سنٹر کیلئے فاروق عربی اور اسلام آباد سنٹر کیلئے سکندر حیات کامیاب ہوئے ۔اس کے علاوہ سنٹرل کونسل میں کامیاب ہونے والے امیدواروں میں انجینئر عثمان فاروق افضل گورایہ رضوان مامون آفتاب اسلام آغا اور دیگر شامل ہیں ۔آئی ای پی کے کامیاب الیکشن پر امیدواروں کو وفاقی وزیر پلاننگ کمیشن احسن اقبال اور دی انجینئرز پاکستان کے چیئرمین انجینئر جاوید سلیم قریشی نے مبارک باد دی ہے اور اپنے پیغام میں امید ظاہر کی ہے
کہ نو منتخب امیدوار انجینئرنگ کمیونٹی اور ملک کی ترقی مین بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انتخابات اور گنتی کے عمل کی نگرانی پنجاب انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان یوسف اور انکے عملے نے کی ۔ انہوں نے تمام انتخابی عمل کو شفاف قراردیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔








