انوشہ رحمان کی ورلڈ اکنامک فورم کے استقبالیہ ڈنر میں شرکت، ومپل کام گروپ اور سگوو بریکی گروپ کے سی ای او، ٹیلی نار گروپ کی چیئرپرسن سے ملاقاتیں

ڈیووس ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمان نے ملک میں انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے یونیورسل سپورٹ فنڈ کے تحت پاکستان کے اقدامات کواجاگرکیا ہے۔ بدھ کو یہاں عالمی اقتصادی فورم میں ڈیجیٹل سوسائٹی کے ایک اہم سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی دستیابی سے سروس ڈلیوری، ای ایجوکیشن، ای لرننگ، ای …

ڈیووس ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمان نے ملک میں انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے یونیورسل سپورٹ فنڈ کے تحت پاکستان کے اقدامات کواجاگرکیا ہے۔ بدھ کو یہاں عالمی اقتصادی فورم میں ڈیجیٹل سوسائٹی کے ایک اہم سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی دستیابی سے سروس ڈلیوری، ای ایجوکیشن، ای لرننگ، ای ہیلتھ اور ای زراعت میں سہولت پیدا ہوئی ہے اور ان شاہرات کے ذریعہ یہ صنعتیں حکومتوں کے ساتھ فعال طور کام کرسکتی ہیں۔ وزیرمملکت نے کہا کہ صنعت اور حکومت کی ترجیحات ہمہ جہت ہونی چاہئیں اورصنعتی فوائد کے حصول کیلئے سرکاری و نجی شراکت داری کے ذریعے پائیدار شراکت داری کے ماڈلز کو فروغ دیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کی مائیکرو پالیسی، آﺅٹ لک انڈسٹری کی ان کوششوں میں معاون ہونی چاہئیے، اس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے براڈ بینڈ کمیشن اور ورلڈ اکنامک فورم کے مشترکہ اجلاس میں بھی شرکت کی۔ تمام طبقات کیلئے انٹرنیٹ کے موضوع پر منعقدہ خصوصی سیشن میں اعلیٰ سطحی بحث ہوئی اور ڈیجیٹل ترقی و روابط میں ہونے والے اضافہ کا جائزہ لیا گیا۔

Leave a Reply