کراچی۔ 22 نومبر (اے پی پی):انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی سیزن ٹوکی ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی، ٹورنامنٹ کے تمام میچز کی ٹکٹیں آن لائن اور متحدہ عرب امارات میں ورجن میگا اسٹور کے تمام 14آئوٹ لیٹس پر دستیاب ہیں۔بدھ کو یہاں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق شیخ زید سٹیڈیم ابوظبی، دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم اور شارجہ کرکٹ سٹیڈیم کے تمام جنرل انکلوژر کے تماشائیوں کے لیے ٹکٹ صرف 20درہم میں …
انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کاآغاز ہوگیا،فی ٹکٹ 20درہم میں دستیاب ہو گا

مزید خبریں
کراچی۔ 22 نومبر (اے پی پی):انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی سیزن ٹوکی ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی، ٹورنامنٹ کے تمام میچز کی ٹکٹیں آن لائن اور متحدہ عرب امارات میں ورجن میگا اسٹور کے تمام 14آئوٹ لیٹس پر دستیاب ہیں۔بدھ کو یہاں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق شیخ زید سٹیڈیم ابوظبی، دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم اور شارجہ کرکٹ سٹیڈیم کے تمام جنرل انکلوژر کے تماشائیوں کے لیے ٹکٹ صرف 20درہم میں خریدی جاسکتی ہے۔
ایک ماہ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں کرکٹ شائقین دنیا کے نامور کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 19جنوری کو ہوگا جبکہ فائنل 17فروری کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا ٹکٹ تین کیٹیگریز میں دستیاب ہوگا ۔ 6سے 16برس کی عمر کے بچوں کا ٹکٹ 10درہم سے شروع ہوگاجبکہ پانچ برس سے کم عمر بچوں کا داخلہ مفت ہوگا۔ تینوں مقامات کے ٹکٹس کی جلد خریداری پر خصوصی رعایت بھی ملے گی۔
سیزن ٹو میں شاہین شاہ آفریدی ، ڈیوڈ وارنر، آندرے رسل، ڈیوڈ ولی، رحمان اللہ گرباز، ایلکس ہیلز، شمرون ہیٹمائر، کرس جارڈن، ٹرینٹ بولٹ، نکولس پورن، کرس ووکس اور مہیش تھیکشانا شرکت کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں 100سے زائد بین الاقوامی اور یواے ای کے 24کھلاڑی حصہ لیں گے۔








