انٹر تحصیل انڈر 16 فٹ بال چیمپئن شپ سیالکوٹ نے جیت لی

سیالکوٹ۔28جنوری (اے پی پی):انٹر تحصیل انڈر 16 فٹ بال چیمپئن شپ سیالکوٹ نے جیت لی۔ انٹر تحصیل انڈر 16 فٹ بال چیمپئن شپ میں سیالکوٹ نے سمبڑیال کو 1 کے مقابلے میں 3 گولز سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے فاتح ٹیم کو 2 لاکھ روپے اور ونر ٹرافی جبکہ رنر اپ سمبڑیال کو 1 لاکھ روپے اور ٹرافی بطور انعام دی۔انٹر تحصیل …

سیالکوٹ۔28جنوری (اے پی پی):انٹر تحصیل انڈر 16 فٹ بال چیمپئن شپ سیالکوٹ نے جیت لی۔ انٹر تحصیل انڈر 16 فٹ بال چیمپئن شپ میں سیالکوٹ نے سمبڑیال کو 1 کے مقابلے میں 3 گولز سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے فاتح ٹیم کو 2 لاکھ روپے اور ونر ٹرافی جبکہ رنر اپ سمبڑیال کو 1 لاکھ روپے اور ٹرافی بطور انعام دی۔انٹر تحصیل انڈر 16 ڈسٹرکٹ سیالکوٹ فٹبال چیمپئن شپ کے تمام میچز کنٹونمنٹ فٹ بال گراؤنڈ کینٹ میں کھیلے گئے جس میں ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ سیالکوٹ نے ڈسکہ کو 0-1 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ پسرور کو سمبڑیال کے ہاتھوں 1-4سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فائنل مقابلہ سیالکوٹ اور سمبڑیال کے مابین انتہائی سنسنی خیز رہا ، پہلے ہاف میں سمبڑیال کے عبداللہ نے 1 گول سے سیالکوٹ پر اپنی برتری قائم کی جبکہ دوسری ہاف میں سیالکوٹ وہاج، ہیزل لیو اور رونی عمران نے یکے بعد دیگرے گول کرکے اپنی ٹیم کو 1 کے مقابلے میں 3 گولز سے فتح دلوائی۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے فاتح ٹیم کو مبارکباد دی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر افتخار گوندل کو ہدایت کی کہ وہ انڈر 16 فٹبال ڈسٹرکٹ کی ٹیم کیلئے انہی ٹیموں سے میرٹ پر کھلاڑی لئے جائیں تاکہ یہ ٹیم ڈویژن اور صوبہ اور مختلف لیول پر سیالکوٹ کی نمائندگی کرے اور جیت کر آئے۔