انٹر ریجن انڈر19- ون ڈے کرکٹ کپ ٹورنامنٹ ،دوسرا سیمی فائنل میچ کراچی بلیواور سیالکوٹ کی ٹیموں کے درمیان (کل)کھیلا جائے گا

نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

اسلام آباد۔ 17 مئی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری انٹر ریجن انڈر19- ون ڈے کرکٹ کپ ٹورنامنٹ میںدوسرا سیمی فائنل میچ کراچی بلیواور سیالکوٹ کی ٹیموں کے درمیان (کل) جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، فائنل میچ 20 مئی کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 18 ریجن کی ٹیموں نے حصہ لیا ،جن میں سیالکوٹ ، اسلام آباد اور کراچی وائٹس ،فیصل آباد لاہور وائٹس، بہاولپور،ڈیرہ مراد جمالی ، حیدرآباد اور آزاد جموں و کشمیر، لاہور بلیو، کوئٹہ راولپنڈی کراچی بلیو، لاڑکانہ، ملتان ، پشاور، ملتان، ایبٹ آباد اور فاٹا کی ٹیمیں شامل تھیں۔