خواجہ سلمان رفیق نے سروسز ہسپتال لاہور میں پرزن بلاک کا افتتاح کر دیا

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سروسز ہسپتال لاہور میں پرزن بلاک کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زوہرہ خانم، ایم ایس سروسز ہسپتال لاہور ڈاکٹر رانا خرم آفتاب و دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔

لاہور۔15جون (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سروسز ہسپتال لاہور میں پرزن بلاک کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زوہرہ خانم، ایم ایس سروسز ہسپتال لاہور ڈاکٹر رانا خرم آفتاب و دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے پرزن بلاک میں قیدیوں کیلئے فراہم کی گئی جدید طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پرصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومتِ پنجاب تمام شہریوں کو بلا امتیاز معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔قیدی بھی معاشرے کا حصہ ہیں اور انہیں بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔سروسز ہسپتال میں جدید پرزن بلاک کے قیام سے زیرِ علاج قیدیوں کو محفوظ ماحول میں معیاری طبی خدمات میسر آئیں گی۔اس منصوبے سے نہ صرف علاج معالجے کی سہولیات بہتر ہوں گی بلکہ سکیورٹی انتظامات کو بھی مزید موثر بنایا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق محکمہ صحت پنجاب ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری، مریضوں کی آسانی اور جدید انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لئے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے جدید اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں