دبئی۔12دسمبر (اے پی پی):انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے ملائشیا کو 297 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا دیا۔ پاکستانی بیٹرز اور باؤلرز نے ہر شعبے میں مکمل برتری دکھائی۔ سمیر منہاس اور احمد حسین نے سنچریاں اسکور کیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان …
انڈر 19 ایشیا کپ ، پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے ملائشیا کو 297 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا دیا

مزید خبریں
دبئی۔12دسمبر (اے پی پی):انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے ملائشیا کو 297 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا دیا۔ پاکستانی بیٹرز اور باؤلرز نے ہر شعبے میں مکمل برتری دکھائی۔ سمیر منہاس اور احمد حسین نے سنچریاں اسکور کیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 345 رنز بنائے۔ سمیر منہاس نے 11 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 177 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ احمد حسین نے بھی 132 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
دونوں نے تیسری وکٹ پر 293 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔ ملائشیا کی جانب سے ساتھنا کمارن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں ملائشیا کی پوری ٹیم 19.4 اوورز میں صرف 48 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ کوئی بھی بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔ پاکستان کی جانب سے علی رضا اور محمد صائم نے تین، تین جبکہ دانیال علی خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اپنا دوسرا میچ 14 دسمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔








